نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ واؤٹ پوئلزنے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15 واں مرحلہ جیت لیا
چھٹے مرحلے سے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے


پیرس: نیدرلینڈز کے سائیکل سوار واؤٹ پوئلز نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ نیدرلینڈز کے 35 سالہ سائیکلسٹ واؤٹ پوئلز کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے۔
جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے پندرہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں لیس گیٹس سے سینٹ گروائس لیس بینس تک 179کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی راستے پر محیط تھا۔
35سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار واؤٹ پوئلز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔واؤٹ پوئلز نے 15ویں مرحلے کا 179 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 40منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔ بیلجیم کے سائیکلسٹ واؤٹ وین ایرٹ نے دوسری جبکہ 24 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ میتھیو برگاؤڈیو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چھٹے مرحلے سے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی،جس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن1903میں ہوا ،جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل







