ایرانی کھجور پر ریگولیٹری ڈیوٹی 74سے کم کر کے10فیصد کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں، چیئرمین فوڈ سٹف کمیٹی
درآمدی اشیائے خورونوش کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے


فیصل آباد: ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی ہول سیل فوڈ سٹف بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد فاضل نے کہا کہ ایرانی کھجور پر ریگولیٹری ڈیوٹی 74 سے کم کر کے 10 فیصدکرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں اپیل کی کہ درآمدی اشیائے خورونوش کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیل کسٹمرز کے پاس جی ڈی، بل آف لینڈنگ یا کسٹم پیڈ ڈیوٹی کے کاغذات نہیں ہوتے کیونکہ وہ بڑے درآمد کنندگان سے یہ سامان خریدتے ہیں اس لئے ریٹیل کسٹمرز کو کاغذات کی آڑ میں پریشان نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر بعض مسائل کی وجہ سے درآمد کنندگان فیصل آبا سے مال کلیئر کرانے کی بجائے لاہور اور کراچی سے اپنے مال کی کلیئرنس کرانے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا ارباب اختیار کو اس صورتحال کا تدارک کرنا ہوگا۔
اجلاس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہاکہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے چیمبر کی جانب سے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ سیکٹرز کو اپنے مسائل کی نشاندہی کیساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے قابل عمل سفارشات بھی پیش کرنی چاہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل



