والدین کے لئے، بچے کو کھونے سے زیادہ دل کو ہلانے والی کوئی چیز نہیں ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے نوجوان بیٹے کے روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا "والدین کے لئے، بچے کو کھونے سے زیادہ دل کو ہلانے والی کوئی چیز نہیں ہے"۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی سڑک حادثے میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں، انہوں نے کہا: "ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،" اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago





