نوجوانوں کو درکار وسائل مہیا کریں گے، شہبازشریف کا تقریب سے خطاب


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، دوبارہ موقع ملا تو تعلیم ، فنی تعلیم اور کھیل کے میدان بنانے کے لئے جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے، نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں، محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
پوری قوم ملک کا نام روشن کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ روز 60کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ، دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا، نوجوانوں کے لئے جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو یہاں وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجرا ءکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری ،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزافاطمہ کے علاوہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے اپنی محنت سے کھیل کے میدان میں نام کمایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
قلیل وسائل کے باوجود اپنے ٹرینرز ، کوچ اور والدین کی دعائوں سے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا ۔پاکستان نے دیگر میدانوں میں اگر سست روی دکھائی ہے تو ان نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم پوری دنیامیں بلند کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج 5 ارب روپے کاوزیراعظم فنڈ کا اعلان وفاقی وزیر احسان الرحمن نے کیا ۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے بہت محنت کی ہے۔ ا س 5 ارب روپے میں کھلاڑیوں کے ٹکٹس ، لاجسٹکس ، رہائش اور کٹس شامل ہوں گی۔ یہ 5 ارب روپے پورے ملک کے لئے آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ کروڑوں نوجوانوں کو اگر صحیح ماحول اور سہولیات میسر آئیں تو دنیا کی بہترین ٹیموں سے یہ آگے نکل سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والی حکومتیں اس بجٹ کو بڑھائیں گی۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل







