بہترین کھلاڑیوں کے لیے سعودی ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے بھی راہ ہموار کی ہے،کرسٹیانو رونالڈو

فٹ بال سٹار رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کو چھوڑنے کے بعد دسمبر میں دو برس کے معاہدے کے لیے سعودی کلب النصر کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ رونالڈو نے اب کہا ہے کہ میں نے دیگر بہترین کھلاڑیوں کے لیے سعودی ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے بھی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا میرے سعودی عرب آنے سے دیگر عالمی کھلاڑی بھی اس صحرائی ملک میں آنے پر توجہ دیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا مجھے سو فیصد یقین ہے کہ میں کسی یورپی کلب میں واپس نہیں جاؤں گا، یورپی فٹ بال نے اپنا معیار کھو دیا ہے۔ یورپ میں واحد درست اور اچھا کام پریمیئر لیگ کر رہی ہے۔ یہ باقی تمام لیگوں سے آگے ہے۔
38 سالہ پرتگال کے کپتان نے پری سیزن فرینڈلی میں سیلٹا ویگو کے خلاف النصر کی پانچ کے مقابلے میں صفر گول سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر یورپی لیگز زوال کا شکار ہیں۔
خیال رہے رونالڈو کے دیرینہ حریف میسی کو بھی سعودی عرب منتقل ہونے کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ تاہم ارجنٹائن کے ورلڈ کپ کے فاتح میسی نے ایم ایل ایس سائیڈ انٹر میامی کے ساتھ 2025 تک کا ایک معاہدہ کرلیا۔ رونالڈو نے کہا ہے کہ کہ سعودی لیگ ایم ایل ایس سے بہتر ہے۔ اب تمام کھلاڑی یہاں آ رہے ہیں، ایک سال میں مزید ٹاپ کھلاڑی سعودی عرب آئیں گے۔
کئی ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے سعودی لیگ میں رونالڈو کی پیروی کی ہے۔ جن میں ریال میڈرڈ سے بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما اور چیلسی سے این گولو کانٹے شامل ہیں

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago







