نشیبی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے گا جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
بدھ کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) کے ایک خصوصی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام نے 19 تا 24 جولائی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔اجلاس کی صدارت ممبر آپریشن این ڈی ایم اے نے کی جبکہ پاکستان کی مسلح افواج، محکمہ موسمیات، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پی ایم ڈی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، ڈیم اتھارٹیز، تمام صوبائی محکمہ ایریگیشن، اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، سپارکو اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ محکموں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں تمام محکموں نے بارشوں کے حالیہ سلسلہ کے دوران مختلف علاقوں میں اس کے ممکنہ اثرات اور ریسکیو کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران پانی کا تیز بہاؤ شاہدرہ کی نشیبی آبادیوں میں سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ ممبر آپریشنز نے ہدایت کی کہ متعلقہ پنجاب انتظامیہ علاقہ مکینوں کو بروقت آگاہی دیتے ہوئے انخلا کا عمل شروع کرے۔
ڈی ایم اے پنجاب اور ریسکیو سروسز ایمرجنسی عملہ و مشینری بشمول ڈی واٹرنگ پمپس کے ہمراہ متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ پر رہیں۔ ڈیم اتھارٹیز نے بتایا کہ منگلا، تربیلا و سملی ڈیم میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل ہے۔جی بی ڈی ایم اے اور ایسں ڈی ایم اے کے نمائندوں نے بتایا کہ بارشوں کے دوران تمام راستے کلئیر کرنے کے لئے مشینری و عملہ مختلف جگہوں پر موجود اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
ممبر آپریشنز نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور سیاحوں و مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔\932
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 11 hours ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 11 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 11 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago


