اسلام آباد، گولڑہ موڑ کے قریب دیوار منہدم ہونے کے نتیجے میں11مزدور جاں بحق
جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں


اسلام آباد: جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار منہدم ہونے کے نتیجے میں 11مزدور جاں بحق ہوگئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدھ کی علی الصبح اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب ایک دیوار گرنے کے باعث11مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، ملبے تلے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے گرنے والی دیوار تقریبا سو فٹ لمبی اور 11فٹ اونچی تھی۔گولڑہ موڑ زیر تعمیر انڈر پاس پر کام کرنے والے مزدوروں نے دیوار کے ساتھ عارضی رہائش کے لیے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے 4 مزدوروں کو زندہ نکال لیا ہے۔ ریسکیو 1122حکام کے مطابق دیوار منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرروانہ کردی گئیں ۔امدادی ٹیموں نے ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 16 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 16 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل


