1 ارب ڈالر کی امداد کی بھیک پر دھمال ڈالنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا مسئلہ یہ نہیں کہ الیکشن 60 دن میں ہوں گے یا 90 دن میں ہوں گے مسئلہ یہ ہے کیا الیکشن شفاف ہوں گے۔ عوام کی توقعات پے پورا اتریں گے اوردنیا کے لیے قابل قبول ہوں گے.
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوں گے،3 ہفتے کے بعد پی ڈی ایم آپس میں دست و گریباں ہو گی یہ بھان متی کا کنبہ بنے گا چوک چوراہے میں ہنڈیاں پھوٹے گی۔15 مہنیے میں 1 ارب ڈالر کی امداد کی بھیک پر دھمال ڈالنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں گے مہنگائی بیروزگاری بجلی گیس کی قیمت میں اضافہ روپے میں گراوٹ اور IMF کی سخت ترین شرائط یہ غریب کے لیے سیاسی قبرستان ہو گا اور PDM کے لیےسیاسی موت ہوگی
آئیندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوں گے آئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لیے گلہ گھونٹ اور حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے سپریم کورٹ کے فیصلے ہوں نگران حکومت ہو الیکشن کی تاریخ ہو مردم شماری ہو سب ہی اہم ہیں یہ سارے فیصلے 12 اگست سے پہلے ہونے ہیں جو پاکستان کے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 19, 2023
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہوں نگران حکومت ہو الیکشن کی تاریخ ہو مردم شماری ہو سب ہی اہم ہیں یہ سارے فیصلے 12 اگست سے پہلے ہونے ہیں جو پاکستان کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔آئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لیے گلہ گھونٹ اور حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم سیاست دان ہوگا یا معیشت دان ہوگا یہ فیصلہ بھی اہم ہوگا اگرسیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آئےگا۔ جب یہ اپنے اپنے انتخابی نشان پے الیکشن لڑیں گے تو ایک دوسرے کے خلاف کیا بیانیہ بنائیں گے۔ 170 روپے کلو آٹا، 155 روپے کلو چینی، 290 روپے کا ڈالر اور پیک آوور میں 50 روپے بجلی کا بنیادی ریٹ ،اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 16 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 16 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 دن قبل


