سیکرٹ دستاویز کو عام کرنے، ذاتی تحویل میں رکھنے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اعظم خان نے سائفر سازش کو بے نقاب کر دیا ہے ، سیکرٹ دستاویز کو عام کرنے، ذاتی تحویل میں رکھنے پر ریاست کی مدعیت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شریک جرم شاہ محمود کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا
پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سب سے پہلے سیکرٹ دستاویز سابق وزیر اعظم کے قبضے سے برآمد کی جائے گی ، ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرنے والا جتھہ خود حادثے کا شکار ہوگیا ہے ، 9مئی کےواقعات میں ملوث شر پسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی جاری ہے ، اعظم خان نےدفعہ 164 اور دفعہ 161 کے تحت اپنا تفصیلی بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے ، سائفر معاملے میں متعلقہ سفیر، سیکرٹری خارجہ کے شامل ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا اقبالی بیان سامنے آیا ہے ، یہ بیان چیئرمن پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے ، اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں اصل میر جعفر کون تھا ، اس شخص نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کے مفادات کو دائو پر لگا دیا اور ملک کے اداروں کے خلاف سازش کی ۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا بیان منظر عام پر آنے کے بعد کچھ عرصہ قبل لیک ہونے والی آڈیو میں پیش ہونے والے موقف کی بھی تائید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ شاہ محمود قریشی بھی برابر کے شریک ہیں ۔ ایک سازش کے تحت پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانےکی کوشش کی گئی ۔
اس جتھے اور ٹولے کی ایک ہی سازش تھی کہ کسی طرح اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا جائے اسکے تانے بانے پاکستان کے اندر کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے بھی ملتے ہیں ۔اس جتھے کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دینا ضروری ہوچکا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منظر عام پر آنا یا نہ آنا اعظم خان کا اپنا فیصلہ ہے ،ہماری معلومات کے مطابق کل سے اعظم خان اپنے گھر پر موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سامنے آنی والی معلومات کے مطابق اعظم خان سائفر سازش میں ملوث نہیں تھے ،بطور پرنسپل سیکرٹری مجبور تھے اس غلطی پر انہوں نے افسوس اور ندامت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سائفر سازش کے بعد امریکہ نے صرف تردید تک ہی اکتفا کیا ، اس وقت یا آج اس معاملے پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا ، ،اگر مطالبہ ہوا تو ریاست اس غیر قانوی عمل پر افسوس کا اظہار کرسکتی ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں نے اپنی سہولت کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کا فیصلہ کرنا ہے ، اس شخص کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ،ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں ، پراسکیویشن نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یا عدالت سے مجرم ٹھہرایا جائے ۔ 9مئی معاملات اور سائفرسازش کو قانون اور آئین کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کے خلاف متعدد کیسز ثابت شدہ ہیں ، بلآخر اس شخص کو ان جرائم کا حساب دینا ہوگا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست کی مدعیت میں سیکرٹ آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ خصوصی عدالت میں چلے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا شیڈول دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، جب نگراں حکومت قائم ہو جائے گی تو الیکشن کمیشن اس کا فیصلہ کریگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نگراں سیٹ اپ کے لئے مشاور ت کر رہے ہیں ،جلد یہ عمل مکمل ہوجائے گا
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 21 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 21 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 21 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago


