Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ،پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری

عدالت  نے ڈاکٹرز کو 13 ستمبر کے لیے نوٹسز کے اجرا کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرز سے جواب طلب کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 2:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ،پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے مطابق غلط میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف 10 ارب ہرجانے  کے دعوے پر عدالت نے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کردیے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے پمز کے ڈاکٹرز سے جواب طلب کرلیا،سابق وزیر اعظم کے وکیل احمد پنسوٹہ نے کیس کیس کی پیروی کی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور قمر عباس کے حکم پر پمز کے ڈاکٹرز سے جواب طلب کیا گیا ہے

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف  10 ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے احمد پنسوٹہ نے دعویٰ دائر کیا  تھا، دعوے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر صحت  کی ایما پر جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش  کی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر  عدالت  نے ڈاکٹرز کو 13 ستمبر کے لیے نوٹسز کے اجرا کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان تاج، ڈاکٹر ساجد ذکی چوہان، ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر اسفندیار خان اور ڈاکٹر مہدی حسن نقوی سے جواب طلب کرلیا

 

Advertisement