نیا سال پاکستان اور عالم اسلام کے لئے امن ،ترقی وخوشحالی کا سال ہو


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو نئے اسلامی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا سال پاکستان اور عالم اسلام کے لئے امن، ترقی وخوشحالی کا سال ہو، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے سچائی اور عدل و انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ جبر و استبداد کے خلاف ان کا غیر متزلزل یقین، جرأت، قربانی اور لگن کی لازوال مثال ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہجری سال 1445ھ کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور امت مسلمہ کو میری جانب سے نیا اسلامی سال مبارک ہو. میری یہ دعا ہے کہ یہ نیا سال ملکِ پاکستان اور عالمِ اسلام کیلئے امن، ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو.انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اس نئے سال میں پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان مصیبتوں کا شکار ہیں انکے لئے اللہ رب العزت بے شمار آسانیاں پیدا کریں، کشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر چھائے ظلم و جبر کے اندھیرے چھٹ جائیں اور وہاں امن و آشتی کی صبح کا اجالا ہمارے مسلمان بہن بھائیوں کی زندگی ترقی و خوشحالی سے روشن کر دے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیا اسلام سال تاریخ کے ان تلخ لمحات کی بھی یاد دلاتا ہے جب حق و باطل کے معرکے میں آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا تک امر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے سچائی اور عدل و انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دیں، جبر و استبداد کے خلاف ان کا غیر متزلزل یقین، جرأت، قربانی اور لگن کی لازوال مثال ہے، یہ واقعہ ہمیں ہمدردی، انصاف اور اتحاد کی ان اقدار کی یاد دلاتے ہیں جو ہمارے ایمان کا مرکزی جزو ہیں اور ہمیں ناانصافی اور جبر کے خلاف کھڑے ہونے اور ایک ایسے معاشرے کے لیے کام کرنے کا درس دیتے ہیں جہاں امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام غالب ہو۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 5 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago


