ہم سب مل کر کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں ، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ہجری سال کے آغاز پر پیغام


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہماری طاقت بحیثیت قوم ہمارے اتفاق و اتحاد میں مضمر ہے، ہم سب مل کر کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں اور اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں، ہمیں پاکستان میں موجود تمام افراد کو ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے مواقع فراہم کرنے ہیں۔ ہجری سال نو 1445ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے اسلامی ہجری کیلنڈر کے سال 1445ھ کا آغاز ہو رہا ہے۔
میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلامی اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سال نو کا آغاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس نئے ہجری سال کے آغاز پر ہم اِس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور اُن کی تعلیمات سے سبق حاصل کریں گے اور ان کے بتائے ہوئے درس حیات کو اپنی زندگیوں میں لاگو کریں۔ اپنے معاشرے میں ہمدردی، انصاف، اتحاد اور رواداری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
یہ اقدار ہمارے اسلامی ورثے کا مرکز ہیں اور ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ صدر نے کہا کہ محرم اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، اور یہ ہماری روحانی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز کرتا ہے۔ تاہم محرم ایک ایسا مہینہ بھی ہے جس میں ہم اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے عظیم ساتھیوں کی معرکہ کربلا میں شہادت اور قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرات، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 5 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 3 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 3 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago


