Advertisement
علاقائی

باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

ریسکیو ٹیم نے آٹھ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

خیبر: خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا تھانے کے مین گیٹ کے قریب ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے آٹھ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Advertisement