Advertisement
تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

صارفین اگلے ماہ کے بلوں میں 21.10 ارب روپے اضافی ادا کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا لگنے جا رہا ہے کیونکہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین اگلے ماہ کے بلوں میں 21.10 ارب روپے اضافی ادا کریں گے۔

نیپرا نے بتایا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر جواب دیتے ہوئے اس نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Advertisement