آپ تحریری معافی نامہ جمع کرا دیں کمیشن اس پر غور کر لے گا،چیف الیکشن کمیشنر


توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں معذرت کر لی۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ نے کیس کی سماعت کی
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت پارتی کی پوزیشن تھی جو میں نے بیان کی،میں پارتی کا ترجمان تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں، شو کاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں ان کا ترجمان تھا، قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا، آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں نے بیان کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ پارٹی چیف آپ سے قتل کروائیں تو آپ کردیں گے ؟ اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین کوئی غلط بات کرے تو مان لیں گے؟ آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری زات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیا، پھر میڈیا کے سامنے مکر بھی گئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے، میری معزرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کردیں۔
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ اگر آپ معافی مانگنا چاہتے ہیں تو آپ تحریری معافی دے دیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ معافی تحریری ہوتی ہے، آپ معافی جمع کرا دیں کمیشن اس پر غور کر لے گا۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی گئی۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 9 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 13 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 15 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 9 گھنٹے قبل



