Advertisement
پاکستان

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے شام کے سفیر کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے مواقع، تجارت اور پاکستانی زائرین کے لیے شام میں سہولت پر تبادلہ خیال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 8:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے شام کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں شام کے سفیر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے مواقع، تجارت اور دونوں ملکوں کے عوامی روابط کے شعبوں خاص طور پر پاکستانی زائرین کے لیے شام میں سہولت سمیت علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Advertisement