مختلف بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک کا پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان تیار کر لیا۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے،سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کےلئے دنیا کے مرکزی بینکوں کے منصوبوں کو چیک کر رہے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 8 سے 10 مرکزی بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی لانچ پر پائلٹ بیسز پر کام کا آغاز کیا ہے، ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہی ایسا نہ ہو کہ دھوکہ ہو جائے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سب سے پہلے ا سٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اپنی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر پہلے ا سٹیٹ بینک کا موقف مختلف تھا، کرپٹو کرنسی پر بریفنگ کے دوران اسٹیٹ بینک حکام نے اس کی مخالفت کی تھی،انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ اب اسٹیٹ بینک خود اس پر کام کررہا ہے۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 12 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 12 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 15 hours ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 18 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 12 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 15 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago





