Advertisement
پاکستان

عدالت نےسابق پرنسپل سیکرٹری کی درخواست ضمانت خارج کردی

ایک مقدمے میں رہائی ملتی ہے تو فوراً دوسرے مقدمے میں گرفتارکر لیا جاتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 8:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت نےسابق پرنسپل سیکرٹری کی درخواست ضمانت خارج کردی

 

اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت کی،محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی سیشن کے لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا مقدمہ درج ہے جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج کردی،محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے رہائی ضمانت کے لیے درخواست مسترد کردی، بجکہ محمد خان بھٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مزید کیسز بھی ان کے خلاف بنائے جا رہے ہیں۔

Advertisement