Advertisement
پاکستان

وزارت داخلہ کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مراسلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 9:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارت داخلہ کا  محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے فوج تعیانتی کے حوالے سے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یکم سے 10 محرم تک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب بھر میں 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا

Advertisement