Advertisement
ٹیکنالوجی

ایپل کا اپنا اے آئی ٹول بنانے کا فیصلہ ،فریم ورک تیارکرلیا گیا

چیٹ جی پی ٹی کے مقابلےمیں ایپل بھی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول تیار کرے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایپل کا اپنا اے آئی ٹول بنانے کا فیصلہ ،فریم ورک تیارکرلیا گیا

 

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی اے آئی ٹولز کی تیاری کے لیےتمام  فریم ورک تیار کر لیا گیا ہےجسے ایپل نے اناؤنس کر دیا ہے جبکہ اس کو اب صرف لانچ کرنا باقی ہے۔

اس فریم ورک کو ایجکس  کا نام دیا گیا ہے جبکہ ایک چیٹ بوٹ سروس پر بھی کام کیا جا رہا ہے جسے کمپنی کے اندرونی حلقوں نے ایپل جی پی ٹی کا نام دیا ہے۔

یاد رہے  کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ بوٹس لارج لینگوئج ماڈلز پرہی  مبنی ہوتے ہیں اور ان کو  انٹرنیٹ سے حاصل کیے گئے ڈیٹا سےہی  تربیت دی جاتی ہےجبکہ ان میں خود ساختہ سوال جواب کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی چیٹ جی پی ٹی کا سارا سسٹم گوگل سے کنیکٹ کیا گیا ہے تاکہ وہ صارفین کے سوالات کا جواب دے سکیں۔

ایپل کی جانب سے اے آئی ماڈلز کی تیاری کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب 18 جولائی کی شب میٹا(فیسبک ) کی جانب سے لارج لینگوئج ماڈل لاما 2 متعارف کرایا گیاتھا۔

Advertisement