Advertisement
تجارت

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

موجودہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں،پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 9:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کا حکومت سے منافع بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، مہنگائی کا شرخ 38 فیصد تک پہنچ چکی ہے حکومت ریلیف فراہم کرے۔

پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40 فیصد رکھی جو منظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات سے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، لہٰذا تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت پر پابندی عائد کی جسے فوری ختم کیا جائے، پیٹرول کی فروخت میں کمی سے مالی نقصان جب کہ ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے

Advertisement
Advertisement