پی ٹی آئی رہنما کو اڑھائی ماہ تک جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا


ملتان: پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کو اڑھائی ماہ تک جیل میں قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
رہائی کے بعد ملتان میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ اڑھائی ماہ تک جیل میں رکھا گیا آج جیل کاٹ کر واپس آیا ہوں، اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں سرخرو ہواہوں ،جیل انسان کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط بناتی ہے،اپنی پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ، انشااللہ حق اور سچ کی ہی فتح ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کی سب نے ہی مذمت کی ہے ، کوئی بھی اس غیر قانونی عمل کو اچھا نہیں کہہ رہا، جلاؤ گھیراؤ کے با لکل بھی حق میں نہیں ہیں ، 9 مئی اور جیل یاترا کے حوالے سے کتاب بھی لکھ رہا ہوں، جیل ایک آزمائش کا نام ہے، عام انتخابات کا کچھ دنوں تک اعلان ہو جائے گا۔
میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں!!
— GNN (@gnnhdofficial) July 20, 2023
دوبارہ گرفتاری کے لئے تیار ہوں،ڈھائی مہینے بعد رہا ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگرکے ساتھ جیل میں کیا ہوا؟#GNN #AmirDogar #PTI #BreakingNews pic.twitter.com/ySTHsSYjw5

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل


