Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت ختم

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست جمع کرانے کےلئے 19 جولائی تک کا وقت دیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 10:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت ختم

 الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست دینے کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست جمع کرانے کےلئے 19 جولائی تک کا وقت دیا تھا۔

۔الیکشن کمیشن میں اب تک 131 سیایسی جماعتوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ 

سیاسی جماعتوں کو جنرل الیکشن  2023  برائے قومی  صوبائی  اسمبلیوں  کے لئے درخواست طلب کی تھی  جماعت اسلامی نے ترازو ،مسلم لیگ ن نے شیر کے نشان کے لیے درخواست الیکشن کمیشن کودی ۔تیر کے نشان کے لیے پیپلز پارٹی  جبکہ پاکستان تحریک انصاف  نےبلے پر آئندہ انتخاب لڑنے کے لیے انتخابی نشان کی درخواست دی۔

اے این پی نے لال ٹین اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین نے تلوار کے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کروادی ہے۔ ,پاکستان استحکام تحریک نے سکے جبکہ  استحکام پاکستان  پارٹی نے عقاب کے لیے  درخواست جمع کروا دی ہے

Advertisement