کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ کو ذاتی مفادات کےلئے استعمال کیا گیا تو سزا 14 سال ہوتی ہے،وفاق وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سائفر کا معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے، معاملے کی تفتیش مریٹ پر ہو گی اور مقدمے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کارروائی کےلئے وفاقی حکومت کی اجازت ضروری ہے۔ سائفر معاملہ انکوائری کےلئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے،ایف آئی اے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سائفر پبلک کی جاتا ہے نہ کسی سے ساتھ شیئر کی جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو کبھی واپس نہیں کیا۔ کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ کو ذاتی مفادات کےلئے استعمال کیا گیا تو سزا 14 سال ہوتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔سائفر معاملہ آئین آور قانون کے مطابق منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، عمران خان نے غیرقانونی طور پر سائفر تحویل میں رکھا، سائفر پبلک کیا جاسکتا ہے نہ شیئر کیا جاسکتا ہے، تحفظ کے لیے سائفر کی زبان کوڈ میں ہوتی ہے۔ انہوں نے سائفر اپنی تحویل میں لے کر جلسے میں استعمال کیا۔ سائفر معاملے کی وجہ سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے خفیہ دستاویز کو پبلک میں لہرانا قانون کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔
وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ سائفر اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کارروائی کے لیے حکومت سے اجازت کی ضرورت ہے، سائفر کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھیجا گیا، سائفر کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے باعث امتناع کا شکار رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے امتناعی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔
اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ سابق وزیر قانون نے سائفرمعاملے کو اسمبلی فلور پر منفی انداز میں استعمال کیا، پارلیمان میں سائفر معاملے پر اس وقت کی حکومت نے عجیب وغریب مؤقف اپنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو ڈیڑھ منٹ کے اندر ختم کیا تھا، صدر مملکت نے اسمبلی کو توڑا جسے سپریم کورٹ نے بحال کیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ سائفر کا معاملہ زیر تفتش ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو ایف آئی نے طلب کیا ہے، سائفر کو چیئرمین پی ٹی آئی نے کبھی واپس نہیں کیا، سائفر کے معاملے پر بہت زیادہ بحث ہورہی ہے، سائفر کی تحقیقات اور تفتیش میرٹ پر ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کے تحت سویلین کے ٹرائل آج سے نہیں پچھلی 5 دہائیوں سے ہورہے ہیں، عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق کارروائی بھی آرمی ایکٹ کے تحت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر حملہ ہوا تو سویلینز کو فوجی عدالتوں سے سزا ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کے کھیل نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔
وزیر قانون نے بتایا کہ مدت پوری ہوتے ہی کابینہ تحلیل ہوجائے گی، نگراں حکومت کی تشکیل تک وزیراعظم کام کرتے رہیں گے
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 16 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 16 گھنٹے قبل



