پاک بحریہ کے بیڑے میں دو جنگی جہاز پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپو سلطان کی شمولیت
بحری جہازوں میں جدید ترین ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں جو کثیر خطرات کے ماحول میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں


پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ٹائپ 054 ایلفا فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے۔ کراچی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وفاقی وزیر دفاع کا استقبال کیا بحری جہازوں میں جدید ترین ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں جو کثیر خطرات کے ماحول میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان جہازوں کے بحری بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی تیاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
وفاقی وزیر برائے دفاع نے خطے کی جیو اسٹریٹجک اور جیو اکنامک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ایک طاقتور نیول فورس کی ضرورت ہے اور ان جدید بحری جہازوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے بحری جہازوں کی بروقت تعمیر اور ترسیل پر ہوڈونگ ڑونگھوا شپ یارڈ چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں امیر البحر نے استقبالیہ خطاب کے دوران جدید بحری جہازوں کی پی این فلیٹ میں شمولیت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاک بحریہ کو جدید بحری فوج بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت کو سراہا۔تقریب میں پاکستان کے سول، عسکری اور حکومتی نمائندوں سمیت چین کے ہوڈونگ ڑونگھوا شپ یارڈ کے حکام نے شرکت کی

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 15 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 18 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 12 گھنٹے قبل



