اگر شفاف الیکشن ہوئےتومہنگائی کے مارے لوگ پولنگ بوتھ پر 15مہینے کا سارا ادھار اتار دیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آخری 20 دن رہ گئے ہیں جو کرنا ہے کر لیں پھرانہیں موقع نہیں ملےگا۔ غربت اور مہنگائی کے مارے لوگ اگر شفاف الیکشن ہوئےتو پولنگ بوتھ پر 15مہینے کا سارا ادھار اتار دیں گے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کہتی ہے کہ تمام سیٹوں پے الیکشن لڑیں گے، ن لیگ کہتی ہے سیٹ اجسٹمنٹ نہیں کریں گے اور پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گے، میں نے کہا تھا کہ ان کا شیرازه بکھرے گا یہ عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے اور ان کےپاس ضمانتیں ضبط کروانے والوں کاجمع غفیر ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی جن شرائط پر عمل کرنا ہے وہ بہت سخت ہیں اور پاکستانی اکانومی کو نئے مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا، آئی ایم ایف نے شرائط جاری کر دی ہیں جو حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے بجلی گیس کی قیمت بڑھا کر چینی آٹا مہنگا کر کے کس منہ سے یہ عوام میں ووٹ مانگنے جائیں گے، ہمارےدوست ملکوں نےبھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اپنے ملک کے اندر کے حالات ٹھیک کریں اور سیاسی اور معاشی استحکام لائیں۔ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ عارضی ہے اور الیکشن سے منسلک ہے
جے یو آئی کہتی ہے کہ تمام سیٹوں پے الیکشن لڑیں گے ن لیگ کہتی ہے سیٹ اجسٹمنٹ نہیں کریں گے پی پی پی کہتی ہے کہ اپنے نشان پے الیکشن لڑیں گے میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا شیرازه بکھرے گا یہ عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے اور ان کےپاس ضمانتیں ضبط کروانے والوں کاجمع غفیر…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 20, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ اور غریب کا مزید سوا ستیا ناس ہو جائے گا۔غریب کا کوئی والی وارث نہیں ہے بات اہلیت اور ناہلیت سے آگے چلی گئی ہے نہ کوئی فیکٹری لگا رہا ہے نہ کوئی سرمایہ کار آ رہا ہے۔ 24 کروڑ لوگوں میں سے 10 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں 10 لاکھ ڈاکٹرز، انجینئرز اور پروفیسر ملک چھوڑ گئے ہیں۔ ہر کوئی اپنے سیاسی فائدے کا سوچ رہا ہے ملک و قوم اور غریب عوام کے فائدے کی کوئی بات نہیں ہو رہی
شیخ رشید کا کہنا تھا اصل مسلہ نگران وزیراعظم کا ہے سیاستدان ہوگا یا معیشت دان ہوگا اس پر سوئی پھنسی ہوئی ہے اور یہ مسلہ متنازع بھی بن سکتا ہے۔ حکومت نے اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیس ختم کرا لیے ہیں لیکن آج عوام کا کیس لڑنے والا کوئی نہیں ہے۔ اگر کوئی دیانتدار، ایماندار اور غیرجانبدار نگران وزیر اعظم آگیا تو دھاندلی کی ساری خواہشیں دم توڑ جائیں گی اور قومی وقار میں اضافہ ہو گا دنیا بھی اسے تسلیم کرے گی۔
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 11 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 11 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 17 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 15 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 11 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 14 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago



