Advertisement
تفریح

اوشن گیٹ نامی آبدوز پر فلم بن رہی ہے؟

آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد سوار تھے جو تمام ہلاک ہوگئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2023, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوشن گیٹ  نامی آبدوز پر فلم بن رہی ہے؟

گزشتہ ماہ ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے 5 افراد جو کہ بحیرہ  اوقیانوس کی لہروں کی نظر ہو گئے،بحیرہ اوقیانوس میں اپنے تمام مسافروں کے ساتھ تباہ ہونے والی ٹائٹین آبدوز کی تباہی کے بعد خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ٹائٹینک بنانے والے جیمز کیمرون اب اس تباہ ہونے والی آبدوز پر بھی فلم بنا نے والے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں معروف شخصٓیت نے کہا کہ  میں نے عام طور پر میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کا کبھی جواب نہیں دیا  لیکن اب مجھے دینا پڑ رہا ہے۔

لیکن  اب جیمز کیمرون نے ٹائٹین پر ان کی جانب سے فلم بنانے کی افواہوں کی مکمل طور پر  تردید کر دی ہے اورمزید کہا کہ میں اوشن گیٹ (آبدوز) پر فلم بنانے پر کسی سے بات نہیں کی تھی اور نہ کبھی کروں گامستقبل میں بھی اس فلم کو بنانے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

یاد رہے  کہ ’ٹائٹین نامی آبدوز 18 جون کو لاپتہ ہوگئی  تھی اور 22 جون امریکا کی  ریسکیو ٹیموں نے اس بات کا اعلان کر دیا تھا کہ یہ آبدوز تباہ ہو چکی ہے اور اس کا ملبہ بھی مل چکا ہے۔ یہ ملبہ شمالی بحر اوقیانوس کی سطح سے 12 ہزار فٹ نیچے سے اٹھایا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement