یوکرین کے تنازعہ کا عالمی سطح پر بڑا اثر پڑا ہے جس سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے،شہباز شریف


وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےاقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے، وزیراعظم نے پاکستان اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یوکرین کے وزیر برائے خارجہ امور دیمیٹرو کولیبا نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یوکرین کی آزادی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو یاد کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا اور یوریشیا کے خطوں میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یوکرین کے تنازعہ کا عالمی سطح پر بڑا اثر پڑا ہے جس سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ملک نے ہمیشہ تعاون اور دوستی پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کا فائدہ اٹھایا ہے جس کا مشترکہ مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ 20 سے 21 جولائی 2023 تک پاکستان کے دورے پر ہیں
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 13 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 10 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 7 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 7 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 7 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 10 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago



