سویڈن کے ناظم الامور کی طلبی کے دوران مملکت کی جانب سے احتجاجی پیغام ان کے حوالہ کیا جائے گا،سعودی وزیر خارجہ

قرآن کی بے حرمتی کی اجازت پر سعودی عرب میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کر لیا۔
سعودی عرب نے سویڈش حکام کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور انتہا پسندوں کو قرآن کریم کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ وہ سویڈن کے ناظم الامور کی طلبی کے دوران مملکت کی جانب سے احتجاجی پیغام ان کے حوالہ کیا جائے گا جس میں سویڈش حکام کو مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی اور ذلت آمیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام فوری اور ضروری اقدامات کی درخواست کی جائے گی۔
بیان میں سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام اقدامات کو روکے جو ان بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہوں اور جو رواداری، اعتدال پسندی کی اقدار کو پھیلانے اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سعودی عرب مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دینے اور لوگوں کے درمیان بات چیت کو محدود کرنے والے ان تمام کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
خیال رہے کہ سویڈش پولیس نے گذشتہ روز سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر ایک عراقی شہری سلوان مموکا کو قرآن کریم کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دی تھی جس پر مسلمان ممالک کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
سویڈن کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کی ایک مرتبہ پھر اجازت دینے پر جمعرات کی صبح مظاہرین نے بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر دیا ہے
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 4 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل


