Advertisement
تفریح

فن کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے،عینی جعفری

اگر فن اور سیاست کو ایک دوسرے سے آزاد کر دیا جائے ہمارا ملک اس شعبے میں ایک عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے،پاکستانی اداکارہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 21st 2023, 6:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فن کو  سیاست سے الگ رکھنا چاہیے،عینی جعفری

پاکستانی اداکارہ عینی جعفری رحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والی بھارتی فلم کوک میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فن اور سیاست کو ایک دوسرے سے آزاد کر دیا جائے ہمارا ملک اس شعبے میں ایک عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر 2019ء میں نئی دلی کے ساتھ تعلقات بہت زیادہ خراب ہو جانے کے بعد پاکستان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے پہلے 2016ء میں پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

چونتیس سالہ عینی جعفری نے اپنی فلم کوک کے بارے میں بتایا کہ یہ مکمل طور پر سٹاک-آن-ٹرینٹ، انگلینڈ میں شوٹ ہو گی اور ایک سٹریمنگ سروس پر ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سیاست یا سرحد نہیں ہوتی

انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ذاتی نشو ونما کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے کے لیے ثقافتی تبادلے کی اشد ضروری ہیں۔ اگر فن کو آزاد کر دیا جائے تو پاکستان اس شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

صارم مومن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے عینی جعفری نے بتایا کہ فلم کی کہانی انسانی ہوس، بقا کی جنگ، خاندان اور وفا کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے فلم کے بارے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرا ایک پیچیدہ اور اہم  کردار ہے۔ شوبز میں اتنے سالوں تک کام کرنے کے بعد آپ کو کسی مختلف چیز کی تلاش ہوتی ہے - آپ کے آرام کے دائرے سے باہر، ایسا غیر آرام دہ کام جو آپ کی حدود کو وسعت دے۔ یہ کردار یہی سب مجھے دیتا ہے تو میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

عینی جعفری رحمٰن نے مزید بتایا کہ گذشتہ عشرے کے دوران کئی بھارتی فلم سازوں اور کاسٹنگ کرنے والے ہدایت کار انہیں کام کی پیشکش کرتے رہے ہیں لیکن وہ پراجیکٹس کئی وجوہات کی بنا پر ان کے لیے کارآمد نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن فلم کوک کے لیے ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے رابطہ کیا اور اس دفعہ اس کی ٹائمنگ درست تھی تو ہر چیز اپنی جگہ پر فٹ ہو گئی۔

Advertisement