Advertisement
پاکستان

نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع بنا تو الیکشن ہی بیٹھ جائے گا،شیخ رشید

ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا اور وقت سے پہلے اپنی عزت کھو بیٹھے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 21st 2023, 10:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع بنا تو الیکشن ہی بیٹھ جائے گا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع نہ بنے ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا اور وقت سے پہلے اپنی عزت کھو بیٹھے گا نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دان اور سیاست دان میں رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 دن کا سیاسی کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے،جتنے مخالفین کے خلاف کیس بنانے ہیں اور جو بھی قدم اٹھانے ہی اٹھا لیں ہر روز اتوار نہیں ہوتی. پاکستان میں جس کی لاٹھی اُس کی بھنیس ہے،جس دن شہبازشریف پرفردجرم لگنی تھی اسی دن وزیر اعظم بن گئے، آج پندرہ مہینے بعد سارے کیس ختم ہو گئے۔

سابق وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 پارٹیوں میں سے تین بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے انتخابی نشان کی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے پیچھے جو 10 پارٹیاں رہ جاتی ہیں نہ ان کا نام ہے نا کوئی کام ہے بس وقت آنے پر اتحادیوں کی نفسیاتی تعداد بڑھانے کے لیے ان کو استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سارے ملک سے اپنے امیدوار لائیں گےاور پیپلز پارٹی نون لیگ کا ملبہ اپنے سر پر اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہے اور نون لیگ کا لیول پلینگ فیلڈ کا مقابلہ بھی الیکشن کی گھبراہٹ ختم نہیں کر رہا۔  شہباز شریف نواز شریف کے لیے سیاست میں برادر یوسف کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نواز شریف ابھی سعودیہ سے لندن جائیں گے لیکن پاکستان نہیں آئیں گے، وہ کب اور کس حال میں پاکستان آئیں گے یہ اللہ کو پتہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی ، آٹا اور چینی مہنگی ہوگی ایکسپورٹ اور ترسیلات کم ہوگی جب ڈالر 300 کو کراس کرے گا تو انہیں لگ پتہ جائے گا کہ کتنے بیس کا 100ہوتا ہے۔ پاکستان میں 50 کروڑ روپے تک کی کرپشن جائز قرار دے دی گئی ہے۔ 16 ارب روپے کی کرپشن ہوا میں اڑ گئی اور تحقیقات کرنے والے اللہ کو پیارے ہوگئے۔

Advertisement
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 2 دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 3 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 19 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 19 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 3 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 19 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 دن قبل
Advertisement