Advertisement
پاکستان

اسلام آباد کا ایئرپورٹ 15 سال کے لئے آؤٹ سورس ہو گا،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے بعد کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ آؤٹ سورس کریں گے،وفاقی وزیر برائے ہوابازی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 21st 2023, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد کا ایئرپورٹ 15 سال کے لئے آؤٹ سورس ہو گا،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد کا ایئرپورٹ 15 سال کے لئے آئوٹ سورس ہو گا، کسی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا، پی آئی اے کی تشکیل نو نہ کی گئی تو یہ ڈیڑھ ماہ میں بند ہو جائے گی، برطانیہ کی پروازیں آئندہ تین ماہ میں بحال ہو جائیں گی، اپنے ایئرپورٹس کو بہترین بنائیں گے، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے بعد کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ آئوٹ سورس کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایئرپورٹ کو چلانے کے حوالے سے بہترین کام نجی شعبہ کا ہے، پڑوسی ملک بھارت کے 8 ایئرپورٹ آئوٹ سورس ہو چکے ہیں، استنبول، مدینہ سمیت بے شمار ممالک کے ایئرپورٹ آئوٹ سورسنگ پر چل رہے ہیں، آئوٹ سورسنگ کا مطلب یہ نہیں کہ ایئرپورٹس کو بیچا جا رہا ہے یا یہاں سے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔

خواجہ سعد نے کہا کہ میں تسلسل سے یہ بات کہہ رہا ہوں اور اس ایوان کے فلور پر ذمہ داری سے یہ بیان دے رہا ہوں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا، سب کو ملازمتوں کا تحفظ حاصل ہو گا، قانون کے مطابق انہیں تنخواہیں اور مراعات ملتی رہیں گی لیکن پاکستان کے ہوائی اڈوں کو جی ٹی ایس کا اڈہ بنانے سے ہمیں گریز کرنا ہو گا، جو کچھ دنیا کر رہی ہے اس پر عمل کرنا ہو گا، اس پر کوئی دبائو ریاست نہیں لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے، آمریت اور جمہوری دونوں ادوار میں یہ بھرتیاں کی گئیں، اسلام آباد کا ایئرپورٹ 15 سال کے لئے آئوٹ سورس ہو گا، اس کا رن وے اور نیوی گیشن کا نظام آئوٹ سورس نہیں ہو گا بلکہ یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ہی کرتی رہے گی، باقی علاقے کو آئوٹ سورس کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) جو ورلڈ بینک کا زیلی ادارہ ہے، وہ ہماراکنسلٹنٹ ہے، 12، 13 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، اس کی مسابقتی بڈنگ ہو گی، پیپرا رولز کو مکمل فالو کیا جا رہا ہے، اس کے بعد پھر لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ کی باری آئے گی، دنیا بھر میں یہ کام ہو رہا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے پتھر کے دور میں رہنا ہے یا آگے بڑھنا ہے ، کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے کھانچے چلتے رہیں، وہ اب نہیں چلیں گے کیونکہ اگر یہ کھانچے چلتے رہے تو ملک نہیں چلے گا۔

وقت آ چکا ہے کہ تلخ اور سچے فیصلے کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نجکاری کے حق میں نہیں ہوں لیکن مجھے بھی سمجھ آ گئی ہے کہ پی آئی اے جس کا 80 ارب روپے کا خسارہ ہے، اگر اسی حالت میں رہی تو 2030 میں اس کا خسارہ 259 ارب روپے تک بڑھ جائے گا جو پاکستان برداشت نہیں کر سکتا، پی آئی اے کی ایک ہولڈنگ کمپنی بنے گی، 742 ارب روپے کے واجبات ہے، امید ہے کہ یہ واجبات ختم ہوں گے، اس میں کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے۔

پاکستان کے 27، 28 جہاز آپریشنل ہیں، ہم خلیجی ایئر لائنوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پی آئی اے کی تشکیل نو نہ کی گئی تو ایک ڈیڑھ سال میں بند ہو سکتی ہے، یہ بیان ذمہ داری سے دے رہا ہوں، ہم پی آئی اے کو اس راستے پر ڈال کر جائیں گے، آنے والی حکومت اس کو مکمل کرے گی، اس پر کوئی سیاست نہ کی جائے، پاکستان کے ریاستی اداروں کو بچانا اور انہیں منافع بخش بنانے کے لئے میرٹ پر پرائیویٹ سیکٹر کا آنا ضروری ہے، اس سے براہ راست سرمایہ کاری بھی آئے گی۔

 پی آئی اے کے روٹس قیمتی ہیں لیکن ان پر پروازیں ہی نہیں چل رہیں، گزشتہ روز ایوان نے تاریخی قانون سازی کی جو پی آئی اے کے روٹس کی بحالی کے لئے آخری رکاوٹ تھی، غلام سرور خان کے ایک جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا، برطانیہ کی پروازیں اگلے تین ماہ میں بحال ہو جائیں گی، پاکستان میں 5 ایئر لائنیں ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ میں ڈیڑھ دوماہ لگیں گے

Advertisement
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • 21 hours ago
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 hours ago
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

  • a day ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • a day ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • 20 hours ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 16 minutes ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 2 hours ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 6 minutes ago
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 hours ago
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • a day ago
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • a day ago
Advertisement