Advertisement

اسپتال سے نو مولود بچہ اغوا،ورثاکااسپتال ایمرجنسی کے باہر احتجاج

سرگودھا :نو مولود بچے کے اغوامیں نرسز اور ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں ،ورثا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 21st 2023, 11:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپتال سے نو مولود بچہ اغوا،ورثاکااسپتال ایمرجنسی کے باہر احتجاج

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا سے نومولود بچے کو اغوا کر لیا گیا جس پر ورثا نے ایمر جنسی کے باہر بھر پور احتجاج دیکارڈ کرایا، بجکہ بچہ تا حال نہیں مل سکا ،بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے بچے کو اغوا کیا گیا ہے جبکہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئےپولیس نے مظاہرین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی بھی کوشش کی جبکہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ لگایا گیا کہ بچہ کسی خاتون نے اغوا کیا ہے جبکہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی بچے کو بازیاب کرا لیں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement