Advertisement
پاکستان

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے ڈالر کی قدر کے ساتھ کھیلا،مزمل اسلم

حکومت نے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی بات کرکے ملک کی انٹرنیشنل ریٹنگ کر گرایا،ماہر معیشت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 22nd 2023, 1:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے ڈالر کی قدر کے ساتھ کھیلا،مزمل اسلم

ماہر معیشت مزمل اسلم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 2019 سے 2022 اپریل تک پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی جبکہ اپریل 2022 سے 30 جون 2023 تک پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ اور معیثت کو سبوتاژ کیا اور پی ٹی آئی کی وجہ سے پروگرام تعطل کا شکار ہوا، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اس کا کہیں پر بھی ذکر نہیں ہے۔ جب تاریخ لکھی جاتی ہے تو حقائق سامنے آ جاتے ہیں، سب سے اپیل ہے کہ رپورٹ ضرور پڑھیں تاکہ شک و شبہات دور ہوں۔

ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ کل آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 2019-23 تک پروگرام پر رپورٹ پیش کی جس پر یہ کہناغلط نہیں کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق خاموشی توڑ دی، رپورٹ نے پی ڈی ایم حکومت کا بنایا گیا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا، مئی 2023 تک کے پروگرام پر حکومت نے عمل نہیں کیا،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے ڈالر کی قدر سے کھیلا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی بات کرکے ملک کی انٹرنیشنل ریٹنگ کر گرایا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسٹینڈ بائی کا کریڈت لیتے نہیں تھکتے۔ آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال معیثت کےلئے انتہائی تکلیف دہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں آئندہ شرح سود، روپے کی قدر، بجلی نرخ اور خسارے پر لائحہ عمل بتایا گیا، رپورٹ سے واضح ہوگیا کہ کس طرح پروپیگنڈا کر کے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، حکومت نے چلتی معیشت کو اپنے فائدے کیلیے ناجائز استعمال کر کے نقصان پہنچایا، رپورٹ میں کہیں ذکر نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے معاہدہ توڑا۔

’2019 معاہدہ کے بعد پہلی بار اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دی گئی۔ رضا باقر آئے اور ہم نے روپے کو اسٹیٹ بینک کے ماتحت کر دیا۔ اس وقت روپے کی قیمت 128 یا 129 تھی جو بعد میں 160 اور 165 پر چلی گئی۔ پی ٹی آئی نے اسٹیٹ بینک سے نوٹ چھاپنے والا ریفارم ختم کیا، بجلی کی قیمتیں بڑھائی کیونکہ انہوں نے مہنگے معاہدے کیے ہوئے تھے۔‘

مزمل اسلم نے کہا کہ اس سے یہ ہوا کہ پاکستان کے تیزی سے بڑھتے گردشی قرضے میں رکاوٹ آئی، پہلی بار 170 ارب کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 360 ارب پر لے کر گئے، احساس پروگرام کو دنیا میں سراہا گیا وی کاک کے نام سے گیس قیمتوں کا ریفارم لایا گیا، ٹیکس پر سبسڈی دی گئی جس پر شور مچایا گیا آج اس کا فائدہ پی ڈی ایم اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں دھکیل کر ہمیں دے گئے تھے، ہم نے ایف اے ٹی ایف دنیا کا سب سے طویل پروگرام کیا جس کو دنیا نے سراہا، بدقسمتی سے اس کا اعلان ہماری حکومت جانے کے بعد ہوا، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت جانے تک 6 جائزے مکمل ہو چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے، پی ڈی ایم حکومت نے کموڈٹی قیمتوں کو کافی عرصے تک بڑھائے رکھا، پی ڈی ایم کو پتا ہی نہیں تھا کہ شرح سود اور ایکسچینج ریٹ کے ساتھ کیا کرنا ہے، پی ڈی ایم مہینوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔

’جون کے بعد انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر اقدامات کیے اور ساتواں آٹھواں ریویو لیا۔ اس دوران سیلاب آگیا اور انہوں نے اس کے باوجود ایکسچینج ریٹ میں گڑبڑ کر دی۔ یہ لوگ باہر سے سرمایہ کاری تک نہیں لا سکے حکومت نے ملکی ریزرو بالکل نیچے کر دیے۔‘

ماہر معیشت نے کہا کہ یہ جنیوا گئے اور کہا کہ 10 ارب ڈالر کی پلجیز مل رہی ہیں جو نہیں ملیں کیونکہ پالیسی گیپ بہت بڑا تھا، آئی ایم ایف نے کہا کہ مئی اور جون میں ہماری پی ڈی ایم حکومت سے دوبارہ بات چیت ہوئی، جب بورڈ آف ڈائریکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ سوری بہت دیر ہو چکی ہے، اس وجہ سے پروگرام فیل ہوگیا۔

’آئی ایم ایف کی جانب سے پی ڈی ایم کے خلاف پوری ایک چارج شیٹ دی گئی ہے۔ آئندہ 9 ماہ میں آئی ایم ایف نے بہت سخت پروگرام دیا ہے جس پر عمل درآمد انتہائی مشکل ہوگا

Advertisement
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • 11 hours ago
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • 15 hours ago
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

  • 15 hours ago
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

  • 2 days ago
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

  • a day ago
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

  • 2 days ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • 13 hours ago
چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے  ایران پہنچ گئے

چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئے

  • 16 hours ago
لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

  • a day ago
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • 11 hours ago
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • 15 hours ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • 11 hours ago
Advertisement