Advertisement
پاکستان

مارشل لاءلگا تو مداخلت کریں گے ،چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دبنگ ریمارکس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 22nd 2023, 1:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مارشل لاءلگا تو مداخلت کریں گے ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں چلنے والے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے  کہ اگر ملک میں مارشل لا لگا تو قانون اپنا راستہ لے گا اور ہم  مداخلت کریں گے۔

دوران سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جو کچھ بھی ہو رہا ہےیہ سب ضیا الحق کے دورکی یاد تازہ کر رہا ہے   جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ موجودہ دور کا موازنہ  ضیا الحق کے دور سےنہ کریں ۔  

کیس میں جو بھی ہوگا وہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گا ملٹری ٹرائل شروع ہونے سے قبل عدالت کو آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ  زیر حراست افراد کو بھی بنیادی حقوق ملیں اور زیر حراست افراد کواپنے  اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی  ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement