Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو پیغام،سویڈن سے سفارتی تعلقات منقظع کرنے کا مطالبہ کردیا

سویڈن میں حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پر آج صبح عراق میں مشتعل مظاہرین نے سفارت خانے پر دھاوابول دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 22nd 2023, 2:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو  پیغام،سویڈن سے سفارتی تعلقات منقظع کرنے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے واقعات سے عالمی امن بھی خطرےمیں پڑ سکتا ہےمسلم امہ کے جذبات مجروح ہورہے ہیں کوئی بھی مہذب معاشرہ  اظہار رائے کےنام پر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا  کیونکہ عالم اسلام میں اس وقت نہایت غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے یہ ایک  مضموم  گھٹیا اور شیطانی ایجنڈہ ہےدوسری طرف  مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو فون کر کے سویڈن سے سفارتی تعلقات منقظع کرنے کا مطالبہ کردیا.

سویڈن میں حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پر آج صبح عراق میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بولا گیا اور مظاہرین نے سفارت خانے کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔

دوسری جانب سویڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سفارت خانے اور سفارتی عملےکی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق  سویڈن میں عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون عراقی شہری سلوان مومیکا نے آج ایک بار پھر پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی سفارت خانے کے باہر ناصرف قرآن پاک کی بے حرمتی کی بلکہ عراقی پرچم کو بھی پاؤں تلے روندا۔

حکومت سے درخواست بھی کی گئی تھی کہ اس کے خلاف عراقی پینل کوڈ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکے تاہم ابھی تک سویڈش حکومت کی جانب سے سلوان کو عراقی حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا.

Advertisement
Advertisement