Advertisement
پاکستان

مسعود خان کی چیئرمین ہائوس فارن افیئرز کمیٹی مائیکل میکال سے ملاقات

پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 22nd 2023, 3:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسعود خان کی چیئرمین ہائوس فارن افیئرز کمیٹی مائیکل میکال سے ملاقات

چیئرمین ہا ئوس فارن افیئرز کمیٹی مائیکل میکال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی اتحاد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔

وہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی جانب سے منعقدہ باربی کیو پارٹی اور مینگو فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے ہیں۔

مائیکل میکال نے کہا کہ ہم جتنی زیادہ تجارتی اور اقتصادی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس سے ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اتنے ہی قریب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین سیکورٹی پارٹنرشپ موجود ہے لیکن ہمیں اقتصادی اتحاد کی بھی ضرورت ہے اور یہ ہمارے دونوں ممالک کویکجا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنے پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کرسکتے لیکن آپ اپنے دوستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ دوست رہیں۔

میکال نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ایک مشکل حصے میں واقع ہے افغانستان، مہاجرین کے مسئلے اور دہشت گردی کی عفریت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اتحاد اور مضبوط شراکت داری ہمارے بہترین مفاد میں ہے۔

پاکستانی آموں کے معیار اور ذائقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس مین میکال نے کہا کہ پاکستانی آم بہترین ہیں اورمہمان نوازی لاجواب ہے۔

بعد ازاں امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے چیئرمین مائیکل میکال سے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ مسعود خان نے کہا کہ چیئرمین ہائوس فارن افیئرز کمیٹی مائیکل میکال کا استقبال کر کے خوشی ہوئی۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

Advertisement
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 2 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • ایک دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement