عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، اعظم خان نے سائفر کے جھوٹے ڈرامے کا پول کھول دیا، فیصل کریم
9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے


اسلام آباد:وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، اعظم خان نے سائفر کےجھوٹے ڈرامے کا پول کھول دیا، 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں امن کے قیام کیلئے ہمارے نوجوانو ں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ملک دشمن عناصرآج بھی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ہمارے محافظوں نے ہمیشہ جان پر کھیل کر ہمارے لئے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ان کے گھروں کی تعمیر کے وعدے پر عملدرآمد شروع کر دیاہے ، پانچ ہزار بے گھر خواتین کو مالکانہ حقوق دیئے ، 50 ہزار گھروں کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، سندھ حکومت نے 20لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔ ماضی میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے اعلانات کئے گئے تاہم عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ سندھ حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں اپنے حقوق کیلئے وفاق سے بہتر جنگ لڑی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی ہے، دیگر صوبوں میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی تو سیلاب متاثرین کو سندھ کے ماڈل پر گھر بنا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرکے بروقت تحلیل ہوں اور وقت پر انتخابات ہوں تا کہ نئی حکومت ملک کی کمان سنبھال کر آگے بڑھے۔ مردم شماری پر اعتراضات ہر جگہ ہیں،بہتر ہوگا کہ گزشتہ مردم شماری پر ہی عام انتخابات کرائے جائیں۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 17 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 16 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

