Advertisement
تجارت

ایکسپورٹرز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈاکٹر عنایت حسین

ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 23rd 2023, 7:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایکسپورٹرز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈاکٹر عنایت حسین

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کر کے ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ۔وفد میں چیئرمین محمد نعیم کھوکھر، سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، وائس چیئرمین ظفر ادریس سوریجا، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ،شاہد حسن شیخ ،نعیم ساجد شامل تھے 

ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کو آگاہ کیا کہ دستاویزات کی تیاری،بینکوں کے درمیان آپس میں رابطوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بیرون ممالک سے ادائیگیوں میں تاخیر معمول ہے تاہم سٹیٹ بینک نے بیرون ممالک سے 60روز کی مقررہ مدت کے بعد ادائیگیوں پر 9فیصد تک جرمانہ عائد کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کی ادائیگیوں میں سے بھاری کٹوتیاں کی جارہی ہے ۔

انہوں نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ اس سے متعلقہ سرکلر کو واپس لیا جائے اور ہاتھ سے بنے قالینوں کیلئے 270روز کی کریڈٹ شرط کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمندرکے راستے فریٹ کو پہنچنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے اس لئے سی اے ڈی شپمنٹ کی ترسیل کے وقت کی پابندی کو 45روز سے بڑھا کر 60روز کیا جائے ۔وفد نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو آگاہ کیا کہ غیر استعمال شدہ پیشگی ادائیگی بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے سسٹم ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیتا تھاجسے اب ختم کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کارپٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹرز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وفد نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انہیں زیر بحث لا کر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے آئندہ بھی رابطوں کو جاری رکھاجائے گا۔

Advertisement
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 10 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
Advertisement