عوام کا حق ہے اورانہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں،وزیر اعظم


وزیراعظم محمدشہباز شریف نے صحت مند غذا ، تندرستی سدا مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے اورانہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔
عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2023
یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔ میری ہدایت پر "صحت مند غذا ۔تندرستی سدا " مہم کا پورے…
انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا،تندرستی سدا مہم کا پورے پاکستان میں اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ہر ریستوران کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیا پر ڈبلیو ایچ او کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات بھی شائع کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس انتہائی اہم مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیں اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہو گی۔
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 8 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 8 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 9 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل

