موجودہ حکومت نے 15 مہینوں میں ہر وہ کام کیا جس سے عوام کو تکلیف پہنچے، شیخ رشید
23 دن کی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں پر بجلی کی قیمت بڑھا کر جاتے جاتے 440 وولٹ کا کرنٹ لگادیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے 23 دن کی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں پر 50 روپے فی بنیادی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا کر جاتے جاتے 440 وولٹ کا کرنٹ لگادیا۔ جس کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار روپے ہے وہ 15 سے 20 ہزار روپے بجلی کا بل کہاں سے دے گا۔ غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے بجلی گیسں آٹا چینی غریب کی دسترس سے باہر ہو گئے ہیں۔
23 دن کی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں پر 50 روپے فی بنیادی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا کر جاتے جاتے 440 وولٹ کا کرنٹ لگادیا جس کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار روپے ہے وہ 15 سے 20 ہزار روپے بجلی کا بل کہاں سے دے گا15 مہینوں میں آئین اور قانون کا حلیہ ہی نہیں بگاڑه غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 23, 2023
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہا کہ بجلی، گیس، آٹا، چینی غریب کی دسترس سے باہر ہوگئے، موجودہ حکومت نے 15 مہینوں میں ہر وہ کام کیا جس سے ریلیف کے بجائے لوگوں کو تکلیف پہنچے، چادر اور چاردیواری کو روند ڈالا، بچوں اور خواتین کو گھروں سے اٹھایا، بے گناہوں کو جیلوں میں ڈالا، بربریت چنگیزیت اور انتقام کی سیاست کا یہ بدترین دور تھا، لوگ نہ صرف لاپتہ ہوئے بلکہ قتل بھی ہوئے خوف اور دہشتگردی کی ایسی فضاء قائم کی گئی کہ کوئی شخص سر اٹھا کے نہ چل سکے
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرے گا جب اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا، ہر حکومت یہی کہتی ہے کہ اُن کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں جب 85 رکنی کابینہ ہوگی اربوں روپے کی نئی گاڑیاں لی جائیں گی 50 سے زائد غیر ملکی بےکار دورے کیے جائیں گے تو سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ بارش کا پانی نکال نہیں سکتے آپریشن تھیٹر میں ڈیزل پہنچا نہیں سکتے لیکن بیوروکریٹ کے لیے پنجاب میں فوری 200 نئی گاڑیاں خرید سکتے ہیں
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکومت کے جانے کے تو دن گنے جا چکے ہیں لیکن نگران حکومت کے آنے اور جانے کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، جاتے جاتے آزادی صحافت کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں۔
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 8 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل

