عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے تسلیم کریں گے،وزیر اعظم پاکستان


وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن برسر اقتدار آئی تو اگلے وزیر اعظم نوازشریف ہوں گے،پانچ سال میں ملک کی تقدیر بدل اور بھارت کو اقتصادی میدان میں 10 سال میں پیچھے چھوڑ دیں گے،عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے تسلیم کریں گے،گزشتہ حکومت نے چارسال دن رات معاشرے میں زہر گھولا،2018 میں سازش کے تحت نواز شریف کو نااہل کرکے ترقی کا سفر ختم کیا گیا
فیصل آباد میں ایم 3 سے منسلک فیصل آباد ستیانہ بائی پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ناصرف 2018 کے دھاندلی کے ذریعے کامیاب کروائے جانے والے بہروپیوں کو شکست فاش دے کر 2018 کا بدلہ لینا ہے بلکہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروانا ہے۔مولانا فضل الرحمن اتحادی حکومت کے اہم زعماء ہیں،مسلم لیگ ن کے ساتھ جمیعت علماء اسلام کا تعلق آگے بھی نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ستیانہ بائی پاس 10 ارب روپے کا منصوبہ ہے ،اس سے فیصل آبادکے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔گزشتہ حکومت نے چار سال میں کسی ایک نئے منصوبے کی اینٹ نہیں رکھی،انہوں نے چار سال نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھولا،بھونڈے الزامات لگاتے رہے،فیصل آباد کے لوگ ترقیاتی ریکارڈ منگوالیں۔ اس کو زبردستی لایا گیا،
وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عوامی خدمت کا کوئی خاطر خواہ منصوبہ نہیں لاسکا۔اپنے دعووں پر عمل نہیں کیا،تین ماہ میں بیرون ملک سے پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کا دعویٰ کیا لیکن چارسال میں ایک روپیہ واپس نہیں لاسکا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا اور اس کو توڑا،ہمارے دور میں اس معاہدے کے راستے میں اپنی صوبائی حکومتوں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کےسب سے بڑےسیلاب سے ہم نمٹےہیں۔نوازشریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کرہا تھا جن پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل کرکے ترقی کا سفر ختم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا،آئندہ انتخابات ہونے جارہے ہیں عوام جس کو اختیار دیں گے ہم اس کا احترام کریں گے،اگر مسلم لیگ ن کو ووٹ کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لایا گیا تو اگلا وزیر اعظم نوازشریف ہوں گے ۔نواز شریف کی سربراہی میں ہم کارکن کی طرح خدمت کریں گے،اتحادیوں سے مل پاکستان کی تقدیر پانچ سال میں بدل دیں گے اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔خوشحالی کا سفر اسی طرح آئے گا جس طرح بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی،چین سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرائی،روزگار کے مواقع پیدا ہوئے،مہنگائی کی شرح اس دور میں ساڑھے 3فیصد تھی۔
انہوں نے کہا کہ 100 یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی کے صارفین پر کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔اس سے اوپر کے صارفین پرآئی ایم ایف کی شرط پر معمولی اضافہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کو دوبارہ اقتدار ملا تو ہم کشکول توڑدیں گے اور ترقی کا سفر وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے۔پاکستان کو جادو ٹونے سے نہیں محنت،امانت اور دیانت سے ترقی دلائی جاسکتی ہے۔ملک کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ،بنجر زمینیں آباد اور معدنیات کی دولت سے پورے پاکستان کو فیضیاب کریں گے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 5 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 4 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل


