Advertisement
پاکستان

موجودہ 14 ماہ کی حکومت مشکلات سے کم نہیں تھی،رانا ثناء اللہ

بطور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کو تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا تحفہ دیا،وفاقی وزیر داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 12:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
موجودہ 14 ماہ کی حکومت مشکلات سے کم نہیں تھی،رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی خدمت کا سفر پاکستان مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے، ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے ن لیگ کو کامیاب بنائیں، بطور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کو تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا تحفہ دیا۔

موٹر وے ایم تھری سے منسلک فیصل آباد ستیانہ بائی پاس کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصل آباد میں سیاست دان لیڈرز اور تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف فیصل آباد میں دونوں منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جن کی لاگت10 ارب روپے ہے، ایک ستیانہ روڈ جو فیصل آباد کو لنک کرے گی لاہور ملتان موٹر وے سے، جس سے لاہور کا سفر سوا دو گھنٹے کی بجائے ایک گھنٹہ پر محیط ہوگا

اس وقت فیصل آباد کا حال یہ تھا کہ داخلی اور خارجی راستے آنے جانے کے قابل نہیں تھے، شہباز شریف نے سب سے پہلے چھ بڑے روڈ سرگودھا روڈ، شیخوپورہ روڈ، ستیانہ روڈ، جڑاں والا روڈ، سمندری روڈ اور جھنگ روڈ منصوبوں کا آغاز کیا۔ شہباز شریف نے ایم 2 لاہور سے اسلام آباد موٹروے کا بھی افتتاح کیا، ایکسپریس وے فلائی اوور، بڑی سڑکوں کی توسیع اور کوئی ایسا کام نہ ہو جس میں محمد شہباز شریف کی تختی نہ لگی ہو، زرعی یونیورسٹی ہو یا خواتین کی مدینہ یونیورسٹی ہو یا میڈیکل کالج ہو، یہ سارے منصوبے شہباز شریف نے فیصل آباد کے لوگوں کو دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن کا یہ سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بہت کام کیا اور قوم کو اندھیرے سے اجالے میں لائے، کارخانے لگائے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی خدمت میں کر رہی تھی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی تھی جس کے بعد جو سازش ہمارے خلاف ہوئی جس کے نتیجہ میں ن لیگ کی حکومت کو ختم کیا گیا اور نواز شریف کو نااہل کیا گیا، 2018 کا الیکشن چرایا گیا، ایک فتنہ کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے چار سال تک ملک کی بربادی کی۔ انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے، میں پاکستان کی بات نہیں کر رہا بلکہ فیصل آباد میں بھی انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے ملک کیلئے موٹروے، میٹرو، ہائی وے، ہسپتال، ایئرپورٹ یا کسی اور منصوبہ کی بات کریں تو ن لیگ کے قائدین کا نام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی دینے اور آگے بڑھنے میں ن لیگ کی قیادت کا بنیاد کردار ہے۔ ہم نے ملک کو ہر بحران سے نکالا ہے ،چاہے دہشت گردی کا بحران ہو، لوڈ شیڈنگ یا ملک کو ایٹمی طاقت بنانا ہو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایا۔ مسلم لیگ ن نے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ہر بحران سے نکالا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیا ہے۔ ملک کو اس وقت مشکل سے بچا لیا گیا ہے، جس کو پی ٹی آئی نے مشکلات میں لاکھڑا کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے جو کیا، جس طرح شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی اور شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی۔

انہوں نے جو کیا اس کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جب جب کسی بحران میں مبتلا ہوا تو مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ 14 ماہ کی حکومت مشکل حکومت تھی اور 14 میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی خدمت کی ہے اور ملک کو تباہی سے بچایا ہے۔اگر ملک کو سرخرو کرنا ہے تو پھر نواز شریف کی قیادت پر یقین رکھنا ہے اور الیکشن میں شیر کو کامیاب کرنے سے ملک کو بحران سے نکالنے میں سرخرو ہوں گے

Advertisement
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 4 days ago
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • a day ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 hours ago
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • a day ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • a day ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 4 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 21 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 hours ago
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • a day ago
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • a day ago
Advertisement