Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر غور شروع کردیا،حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ہو گا

ادھر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور صدر آصف علی زرداری نے پھر سے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 2:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر غور شروع کردیا،حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ہو گا

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، نگران سیٹ اپ کو معاشی فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے  گا۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ان ترامیم سے نگران حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے ضروری فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر غور کر رہی ہے۔تاہم اسحاق ڈار کی نامزدگی کے بارے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشاورت سے مشاورت کے ساتھ

سیکشن 230 کے مطابق نگران حکومت صرف روزمرہ کے معاملات میں شرکت کے لیے فرائض انجام دے گی جو حکومت کے امور کو چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن  کی مدد کرے گی اور اپنے آپ کو ان سرگرمیوں تک محدود رکھے گی جو معمول کی، غیر متنازعہ اور فوری نوعیت کی ہوں۔

ادھرمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف علی زرداری نے پھر سےدبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں نگران حکومت کے قیام سے پہلے سیاسی ملاقاتوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچے ہیں جب کہ سابق صدرآصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پہلے ہی دبئی میں مقیم ہیں،آ صف علی زرداری خصوصی طیارے سےد بئی پہنچے جہاں قیام کے دوران سابق صدر اہم سیاسی ملاقاتوں کا امکان ہے، اس سلسلے میں آصف علی زرداری چند دن دبئی میں رکیں گے اور اہم فیصلوں کے بعد ان کی وطن واپسی ہوگی، اس دوران اگر مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوئی تو اس میں نگران حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کے نتیجے میں اہم فیصلے ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 5 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 20 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
Advertisement