Advertisement
پاکستان

حکومت ملی تو کشکول توڑ کر بنی گالہ پہنچا دیں گے ، شہباز شریف

پاکستان کو اپنے پیروں پرضرور  کھڑا کریں گے، یہ لالٹین جلانے سے نہیں ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 4:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت ملی تو کشکول توڑ کر بنی گالہ پہنچا دیں گے ، شہباز شریف

 فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ اگر دوبارہ موقع ملا  تو نواز شریف ہی ملک کا وزیراعظم بنےگا،نواز شریف کے دور میں معیشت اوپر جا رہی تھی ، نواز شریف کو بے بنیاد الزامات میں پھنسایا گیا جھوٹے الزامات لگائے گئے، سابقی چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اس سازشی ٹولے کا سربراہ تھا۔

انہوں نےمزید  کہا کہ قوم کو لٹیرے  کے پیچھے نہیں لگائیں گے، خانہ کعبہ کا ماڈل بیچ کر چور ڈاکو کی گردان نہیں کریں گے ،توشہ خانہ سے  گھڑی چوری کی اگرا س کے پیسےغریبوں پر لگادیتے تو اس سے اچھا اور کیا ہوتا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  نے کہا کہ جن کی گردن میں سریا اور تکبر ہے اگر ان کی بات سننی ہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

مزید کہا کہ ہم پاکستان کو اپنے پیروں پرضرور  کھڑا کریں گے، یہ لالٹین جلانے سے نہیں ہوگا  نہ ہی یہ کوئی علم کرنے سے ہوگا بلکہ نواز شریف ہی اب ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،  ہم اگلے دور حکومت میں لاکھوں ،کروڑوں بچوں کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم زراعت اور لاکھوں ایکڑ زمین کو آؓباد کریں گے، معدنیات کی دولت سے پورے پاکستان کو فیض یاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور اب پاکستان اس خطرے سے مکمل طور پر نکل چکا ہے ، انشا اللہ اب پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 4 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 5 دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 19 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 4 دن قبل
Advertisement