پاکستان سمیت پوری دنیا کے اسلامی ممالک کو سویڈن سے اپنے اپنے سفیر واپس بلوا لینے چاہییں ،فضل الرحمن
مسلمان خون دے کربھی قرآن کریم کی حفاظت کریں گے


سویڈن میں ہوئی قرآن کی بےحرمتی کے خلاف اتوار کے روزکراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآنکریم ، ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سویڈن نے قرآن کریم کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان قرآن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اوار اس مقدس مقصد پر کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے
’ہم خون دے کربھی قرآن کریم کی حفاظت کریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج کے طور پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو سویڈن سے اپنے اپنے سفیر واپس بلوا لینے چاہیے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں اسلا م کو ختم کرنے کی جو کوششیں کی جا رہیں ہیں انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
’مسلمان بپھر گئے تو زمین تنگ کر دیں گے اور تمہیں کہیں جینے کا موقع نہیں ملے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ مسلمان وسیع النظر ہیں اور حضرت محمد ﷺ کی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام اورحضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی سچے پیغمبر اور انجیل اور تورات کو الہامی کتابیں سمجھتے ہیں۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 19 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 21 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- a day ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- a day ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 4 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 15 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 21 hours ago



