سائفر ایک حقیقت ہےجس پر ملک کی سول اور ملٹری لیڈر شپ نے اتفاق کیا،شاہ محمود قریشی
شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں سائفر کی حقیقت کو تسلیم کیا گیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ک سائفر ایک حقیقت تھی اور ایک حقیت ہے اور اس پر ملک کی سول اور ملٹری لیڈر شپ نے اتفاق کیا جس سے اس وقت کی اپوزیشن کی نفی ہو گئی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں وہ سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سائفر تو آئے دن آتے ہیں لیکن یہ سائفر معمولی نوعیت کا نہیں تھا کیونکہ اس کی حساسیت اس نوعیت کی تھی کہ اس سائفر ہو نیشنل سکیورٹی کونسل کا دو بار اجلاس طلب کیا گیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی صدارت میں ہوا اور دوسرا موجودہ حکومت میں طلب کیا گیا۔ دونوں اجلاسوں میں سائفر کی حقیقت اور حساسیت کو تسلیم کیا گیا اور ساتھ کی اس کا بھی اعتراف کیا گیا کہ سائفر میں جو سفارتی زبان استعمال کی جاتی ہے یہ اس کے برعکس ہے اور یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ مداخلت کی گئی ہے۔
کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے معاملے پر خاموش رہنا چایئے تھا؟
— GNN (@gnnhdofficial) July 24, 2023
شاہ محمود قریشی کاپیشی کے بعد تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا pic.twitter.com/czs7Kspm4w
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے کی تھی اس میں بھی سائفر کو جھٹلایا نہیں گیا۔اس معاملے کی تحقیقات کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی نے دیانتداری سے بحیثیت وزیر اعظم نے کوشش کی اور ایک مناسب تجویز دی کہ سپریم کورٹ کی سربراہی میں ایک آزاد تحقیقات کرا لی جائے تاکہ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے، اگر ایسا ہو جاتا تو جتنی قیاس آرائیاں ہوئیں اور جتنی اس پر بیان بازی ہوئی اس کی نوبت ہی نہ آتی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف یا چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ اگر ہماری ایسی کو نیت ہوتی تو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہم اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی کوشش نہ کرتے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پارلیمانی کمیٹی اور نیشنل سکیورٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں پارلیمنٹ میں موجود تمام پارٹیوں کے سربراہان کو دعوت دی گئی کہ وہ آئیں اور بریفنگ لیں، انہیں پورے حقائق سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ پوری قوم یکجا ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اس وقت کی اپوزیشن نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 4 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 12 hours ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 15 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 18 hours ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 5 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 18 hours ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 18 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 18 hours ago



