Advertisement
پاکستان

وکیل قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عبوری ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 24th 2023, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وکیل قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عبوری ضمانت منظور

وکیل قتل کیس،سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 9 اگست تک گرفتاری سے روک دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو اگلی سماعت میں دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،   جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اپیل پر آئندہ سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کم از کم چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ہم فی الحال اس نوعیت کا کوئی آرڈر جاری نہیں کریں گے۔

مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ درخواست  گزار نے تو ایف آئی آر کے مندرجات کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جے آئی ٹی متنازع ہے، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے،قبل ازیں آئی جی بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق  مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی اب تک 8 میٹینگز ہو چکی ہیں ۔ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 19 جون کو چیر مین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجیے گئے ۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی اہلیہ،  2 بھائیوں کے  بیانات بھی ریکارڈ کیا جا چکے ہیں  ۔ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین مین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں 

Advertisement
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 13 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 16 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement