وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراء کیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجراءکر دیا۔
پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم جاری کیا جو وزارت اطلاعات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹس پر موجود ہے، صحافی آن لائن ہیلتھ انشورنس فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کو صحت کی یہ سہولت پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس اسکیم برائے میڈیا ورکرز اینڈ جرنلسٹس 2023ءکے تحت دی جا رہی ہے جس کے لئے حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے ملک بھر کے صحافی مستفید ہو سکتے ہیں، اس کے لئے پریس کلب کا رکن ہونا لازمی نہیں ہے۔ آن لائن رجسٹریشن فارم کے اجراءکو ممکن بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، پی آئی او مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کی ٹیم کو مبارکباد دی
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 15 hours ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 14 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 14 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 8 hours ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 11 hours ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 14 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago



