آذربائیجان اورپاکستان کے درمیان ایل این جی معاہدے سے باہمی تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی،شہباز شریف
حکومت پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گی،وزیر اعظم


وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،آذربائیجان اورپاکستان کے درمیان ایل این جی معاہدے سے باہمی تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی،دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آج ایک اہم دن ہے۔
گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک اہم دن ہے۔حکومت پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدے گی
انہوں نے کہا کہ خریداری کا اختیار پاکستان کے پاس ہو گا جس سے ایل این جی نہ خریدنے پر ہرجانہ نہیں ہو گا۔اس معاہدے سے ملک میں سستی ایل این جی میسر آئے گی اور یہ انرجی کے بحران سے نمٹنے میں بہت بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔اس معاہدے کی مدت ایک سال تک ہے جس کو مزیدایک سال تک بڑھایا جا سکے گا۔ اس پٹرولیم معاہدے کے حوالے سے گزشتہ سال آذربائیجان میں صدر الہام علیوف سے مفید گفتگو ہوئی تھی۔آذربائیجان کے صدر اورپاکستان میں آذربائیجان کے سفیر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں۔بعد ازاں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن،وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک،سیکرٹری پٹرولیم ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر ،آذر بائیجان کی پٹرولیم کمپنی کی چیف ایگزیکٹو ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 14 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 14 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 13 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 10 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 دن قبل



